بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)27ستمبر 2017بروز بدھ تحصیلدار دفتر میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں 2سے 7اکتوبر تک منائی جانےو الی سوچھیتا ابھیان کے متعلق منعقد ہوئی پیشگی تیاری میٹنگ میں تعلقہ کے مختلف محکمہ جات کے افسران اور دیگر اداروں کے عہدیداران اور ذمہ داران شریک ہوئے۔
تحصیلدار دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ سوچھیتا ابھیان کی مناسبت سے جو فیصلے لئے گئے ہیں وہ اس طرح ہیں۔ 2اکتوبر کو تعلقہ اسپتال سے سوچیتا ابھیان کا افتتاح کیا جائے گا۔ بلدیہ حدود میں 7دنوں تک اور دیہی علاقوں میں 15دنوں تک سوچھیتا مہم منائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے تعلقہ سطح کے تمام افسران اور عملے کو 2سے 7اکتوبر تک چلنے والی سوچھیتا ابھیان میں لازمی طورپر شریک رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ اسکول اور کالجوں کے ذمہ دار اساتذہ طلبا میں پاکیزگی کے متعلق بیداری پیدا کریں گے تو بلدیہ ، پٹن پنچایت اور گرام پنچایت سمیت دیگر ادارے اور اسوسی ایشن کچے اور سوکھے کچرے کو الگ الگ کرنے کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے پروگرام منعقد کریں گے۔ اس دوران تعلقہ کے تمام سرکاری دفاتر اور دفاتر کے صحن کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے افسران کو ہدایات دی گئیں۔